کراچی(امت نیوز) سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ صرف ایک فیصد افراد ملک کو کنٹرول کررہے ہیں، امیر ترین 570 افراد کو ایک فیصد شرح سود پر قرض دیا جاتا ہے۔
کراچی میں تقریب سے خطاب میں سابق وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ ہمارا گروتھ ماڈل الٹا ہے، 2 ارب ڈالرز کے صرف موبائل فون آتے ہیں اور ہماری ٹوٹل ایکسپورٹس 30 ارب ڈالرز کی ہیں۔
ہم نے شوکت ترین کے آئی ایم ایف سے کیے گئے معاہدے میں بہتری لانے کی کوشش کی، جب قلمدان سنبھالا تو زرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالرز کے تھے۔
انہوں نے کہا کہ میں 5 ماہ وزیر رہا اور 5 ماہ جیل میں بھی رہا۔