حکومت سے مذاکرات ناکام، اپوزیشن کی آزادکشمیر بھر میں احتجاج کی کال

مظفرآباد: آزادکشمیر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات ناکام ہو گئے،اپوزیشن نے آج صبح دس بجے آزاد کشمیر بھر میں احتجاج کی کال دے دی۔

آزادکشمیر اسمبلی کی اپوزیشن نے وزیر قانون کی برطرفی اور اسمبلی رکنیت سے معطلی کا مطالبہ کیا تھا،جس پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات ہوئے ،ایوان صدر میں ہونے والے مذاکرات میں اپوزیشن کی 6 رکنی ٹیم شریک ہوئی ،مذاکرات ناکامی پر اپوزیشن نے آج  صبح دس بجے آزاد کشمیر بھر میں احتجاج کی کال دے دی۔