توشہ خانہ ریفرنس میں اسٹیٹ بینک سے عمران خان کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات مانگی ہیں۔فائل فوٹو
توشہ خانہ ریفرنس میں اسٹیٹ بینک سے عمران خان کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات مانگی ہیں۔فائل فوٹو

قوم تیار رہے کسی بھی وقت مارچ کی کال دے سکتا ہوں۔ عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ قوم کو اپنے مستقبل کے لیے نکلنا ہو گا،کسی وقت بھی حقیقی آزادی جمہوری مارچ کے لیےکال دے سکتا ہوں۔

عمران خان نے پشاور میں پارٹی عہدے داروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے نیب میں اپنا بندہ بٹھایاہوا ہے، تاکہ مرضی کے فیصلے کروا سکیں، چوری کے تمام کیسز معاف ہو رہے ہیں جو قوم کے ساتھ مذاق ہے۔

عمران خان نے کہا کہ میری شریف اورزرداری خاندان سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں، بلکہ قوم کے مستقبل کے لیے کھڑا ہوں، شریف زرداری خاندانوں کے خلاف کیسزان کے ادوارمیں بنے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ کارکن اورعہدیدار حقیقی آزادی مارچ کی تیاری کریں، حکمرانوں کورخصت کرکے ہی دم لیں گے، آج قوم کے لیے فیصلہ کن وقت ہے، قوم کو اپنے مستقبل کے لیے نکلنا ہو گا، کسی وقت بھی حقیقی آزادی جمہوری مارچ کے لیےکال دے سکتا ہوں، اب ملک کی حقیقی آزادی کے لیے کھڑا ہونے کا وقت ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ اس کرپٹ ٹولے نےماضی میں این آراولے کراپنی چوریاں معاف کرائیں، یہ مہنگائی کا بہانہ بنا کر اقتدار میں آئے، مگراب مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا، میرے خلاف جھوٹے کیسزبنا رہے ہیں تاکہ ان کا راستہ صاف ہو سکے۔

عمران خان نے کہا کہ کرپٹ ٹولے نےماضی میں این آر او لیکر اپنی چوریاں معاف کرائیں،جب ہم حکومت میں آئے تو آدھا پیسہ قرضوں کی قسطیں ادا کرنے میں چلا گیا،یہ مہنگائی کا بہانہ بنا کر اقتدار میں آئے، مگر اب مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا۔