کراچی(امت نیوز)اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق 30 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 17.31 کروڑ ڈالر کم ہوگئے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر 30 ستمبر کو 13.58 ارب ڈالر رہے۔
اسٹیٹ بینک کے اپنے ذخائر 10.61 کروڑ ڈالر کم ہوکر 7.89 ارب ڈالر رہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 6.7 کروڑ ڈالر کمی کے بعد 5.68 ارب ڈالر رہ گئے۔