عمران نے  استعفوں کا فیصلہ کسی کے مشورے پر کیا،حامد خان

اسلام آباد(اُمت نیوز)عمران خان کے وکیل حامد خان نے کہا ہے کہ عمران خان کا قومی اسمبلی سے استعفے دینے کا فیصلہ جذباتی تھا۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حامد خان کا کہنا تھا کہ استعفوں کا فیصلہ شاید کسی کے مشورے پر کیا گیا۔

تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ استعفوں کے معاملے پر تحریک انصاف نے موقف تبدیل نہیں کیا۔ تحریک انصاف کا مؤقف عمران خان والا مؤقف ہی ہے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ وہ تحریک انصاف کے استعفوں کے حق میں نہیں تھیں۔