ٹک ٹاکر نے دوران تفتیش اپنی حرکت پر ندامت کا اظہارکیا۔فائل فوٹو
ٹک ٹاکر نے دوران تفتیش اپنی حرکت پر ندامت کا اظہارکیا۔فائل فوٹو

ٹک ٹاکر حریم شاہ نے معافی مانگ لی

کراچی:ٹک ٹاکر حریم شاہ نے منی لانڈرنگ کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سامنے پیش ہو کر   تحریری معافی نامہ جمع کروادیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق متنازع ٹک ٹاکر حریم شاہ ایف آئی اے سائبرکرائم کراچی میں تفتیشی افسر سب انسپکٹر کومل کے سامنے  پیش ہوئیں اوربیان ریکارڈ کروایا کہ اس سے غلطی ہوگئی کہ اس نے ایک ایسی ویڈیو جاری کی جس میں وہ بتا رہی تھی کہ یہ کثیر رقم بیرون ملک لے کر آئی ہے اوراس کو پاکستان میں کسی نے بھی نہیں روکا۔

حریم شاہ کا مزید کہنا تھا کہ اس نے ایسا ایک ایف آئی اے کے ایک اعلیٰ افسر کو چڑانے کے لیے کیا۔ ٹک ٹاکر نے دوران تفتیش اپنی حرکت پر ندامت کا اظہارکرتے ہوئے تحریری طورپرغیر مشروط معافی مانگ لی۔