اگلے مہینے سے عوام کو بجلی بلوں میں بڑا ریلیف دیں گے۔خرم دستگیر

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ اگلے مہینے سے عوام کو بجلی بلوں میں بڑا ریلیف دیا جائے گا۔

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جون کی ایف پی اے کے باعث اگست میں بجلی بلوں میں 10 روپے اضافہ ہوا تاہم جون کے مقابلے میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کم ہوکراب 22 پیسے رہ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو اگلے مہینے کے بجلی بلوں میں ریلیف دیا جائے گا جبکہ اس مہینے بھی بجلی بلوں میں کچھ بہتری آئے گی۔

خرم دستگیر نے کہا کہ اگلے مہینے سے عوام کو بجلی بلوں میں واضح ریلیف دیا جائے گا۔ پہلے 200 اور پھر300 یونٹ والوں کو 55 ارب روپے کا ریلیف دے چکے ہیں۔