دل کی دھڑکنیں بھی آپ کا موبائل فون بتائے گا

کراچی : سائنس اور ٹیکنالوجی نے انسانی زندگی کو سہل بنانے کیلئے کئی اقدامات کیے ہیں۔ مختلف بیماریوں کی تشخیص صرف ایک ٹچ کی دوری پر ہیں۔ اب تک دل کی دھڑکن سٹیتھیواسکوپ کے ذریعے معلوم کی جاتی تھی مگر سائنس دانوں نے دل کی دھڑکن جاننے کا آسان طریقہ پیش کر دیا۔ سائنسدانوں نے ایسا موبائل ایپ تیار کیا ہے جس سے نا صرف دل کی دھڑکن معلوم کی جاسکتی ہے بلکہ دل کے والز کے کھلنے اور بند ہونے کی آواز کو بھی ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والے وقت میں اس ایپ کے ذریعے دل کی سرسراہٹ کا پتہ لگایا جا سکے گا جس سے دل کے وال کی کیفیت کے متعلق معلوم کیا جا سکے گا۔ ایپ کا استعمال کرتے ہوئے آرٹریل فیبریکیشن کے متعلق بھی معلومات حاصل کی جا سکے گی۔ دل کی بے ترتیب دھڑکن کی تشخیص آڈیوگرام سے کی جاتی ہے جس کو موبائل واچ میں بھی نصب کیا جا سکتا ہے۔

تحقیق کیلئے کیے جانے والے تجربے میں دیکھا گیا کہ 80 فیصد افراد نے ایپ کا استعمال کرتے ہوئے دل کی جو آوازیں ریکارڈ کیں وہ بالکل درست تھیں۔ تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ جنس اور وزن سے قطع نظر لوگ اپنے دل کی دھڑکن خود ریکارڈ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

؎