الیکشن کمیشن اتنا مقدس نہیں کہ ان کا ہر حکم مان لیا جائے، ہاشم ڈوگر

شیخوپورہ (اُمت نیوز)وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ کو سوچ لینا چاہیے کہ اس بار 25 مئی والا لانگ مارچ نہیں ہوگا، عوام ڈنڈے کھانے اور آنسو گیس کے لیے تیار ہیں۔
شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم ضمنی الیکشن سے بھاگ رہی ہے، ہم ان کو بھاگنے نہیں دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزارت داخلہ کے مراسلے پر عدالت جائیں گے، جن علاقوں میں ضمنی الیکشن ہونے ہیں وہاں سیلاب نہیں ہے، الیکشن کمیشن اتنا مقدس نہیں کہ ان کا ہر حکم مان لیا جائے۔

ہاشم ڈوگر نے کہا کہ ہچڑ میں 8 افراد کے قتل کے واقعے میں پولیس اہلکار قاتل کو بروقت گرفتار نہ کرواتا تو مزید جانیں بھی ضائع ہوسکتی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ نارنگ منڈی پولیس نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزم کو رہا کیا، تحقیقات کرکے تھانہ نارنگ منڈی کے ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔