اسلام آباد(امت نیوز) جرمنی نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے مزید ایک کروڑ یورو (2 ارب 15 کروڑ روپے سے زائد) کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان میں جرمن سفیر الفریڈ گراناس نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں کہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ جرمنی نے ایک بار پھر پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے اپنی امداد میں مزید ایک کروڑ یورو کا اضافہ کر دیا ہے۔ جرمن سفیر کا کہنا تھا کہ اس سے ہماری مجموعی امداد 6 کروڑ یورو سے زائد تک جاپہنچی ہے۔
ہم اس مشکل وقت میں اپنے پاکستانی دوستوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔