پشاور: خیبر ایجنسی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ عالم دین مولانا عبدالعزیزکو قتل کردیا۔ شیخ الحدیث مولانا عبدالعزیز نماز فجر کیلئے جیسے گھر سے نکلے فائرنگ کا نشانہ بنادئے گئے ،مولانا گورنمنٹ اسکول میں عربی کے ٹیچر بھی تھے،ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ کےعلاقے شلوبر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شیخ الحدیث مولانا عبدالعزیز جان بحق ہوگئے، ذرائع کے مطابق مولانا عبدالعزیز فجر کے وقت اذان دینے کیلئے مسجد کی طرف جا رہےتھے کہ اس دوران نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔ حملہ آور فرار ہوگئے. خاندانی ذرائع نے کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی۔
مولانا عبدالعزیز کے حوالے بتایا جاتا ہے کہ ان کا تعلق افغانستانسے تھ اور وہ 15 سال سے خیبرایجنسی میں مقیم تھے۔ ان کے قتل کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہ آسکیں جبکہ کسی بھی شدت پسند گروہ نے ان حملے کی ذمہ د اری قبول نہیں کی۔