کراچی : وزیر اعلیٰ پنجاب کو گھر بھیجنے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، پرویز الٰہی لندن میں کس سے ملاقات کرنے گئے؟ جہانگیر ترین کے ساتھ کتنے لوگ مل سکتے ہیں؟ بڑی خبریں سامنے آگئیں ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام ’’نجم سیٹھی شو ‘‘ میں بات کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو ڈر ہے کہ پنجاب میں عدم اعتمادکےووٹ کی درخواست منظور کی جاسکتی ہے ۔
میزبان فروا وحید سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 113 دن ہو چکے ہیں اور پنجاب اسمبلی کا اجلاس اب تک جاری ہے اور چوہدری پرویز الٰہی بغیر اجلاس ملتوی ہوئے برطانیہ چلیں گئے ہیں اس کی سب سے بڑی وجہ ہے کہ ان کو خوف ہے کہ کہیں عدم اعتماد کے ووٹ کی درخواست منظور نہ ہو جائے ۔جب تک اسمبلی کا اجلاس ملتوی یا ختم نہ ہو تب تک عدم اعتماد کی درخواست اسمبلی میں نہیں آسکتی اور پرویز الٰہی جانتے ہیں کہ اگر اجلاس ملتوی ہوا تو ان کے خلاف یا اسپیکر کے خلاف درخواست گورنر کی جانب سے آسکتی ہے ۔