کراچی:اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، مرکزی بینک کے اعلامیے کے مطابق شرح سود15 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ روپے کی قدر میں بہتری، مہنگائی اور جاری کھاتوں کے خسارے میں کمی کمی آئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پچھلی میٹنگ کے بعد سے مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) نے اقتصادی سرگرمیوں میں کمی کے ساتھ ساتھ ہیڈ لائن افراط زراورکرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی کو نوٹ کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ سیلاب کی وجہ سے رواں مالی سال معاشی ترقی کی شرح نمو2 فیصد تک رہنے کی توقع ہے جبکہ سیلاب سے قبل معاشی نمو 3 سے 4 فیصد تک رہنے کا امکان تھا۔