سونا 700 روپےفی تولہ سستا ہو گیا

10 گرام سونے کا بھاؤ 600 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 22 ہزار 685 روپے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت 18 ڈالرز کم ہوکر ایک ہزار 677 ڈالرز فی اونس ہے

               
October 11, 2022 · کامرس

کراچی (اُمت نیوز)ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 43 ہزار 100 روپے ہوگئی۔
10 گرام سونے کا بھاؤ 600 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 22 ہزار 685 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت 18 ڈالرز کم ہوکر ایک ہزار 677 ڈالرز فی اونس ہے