نواز شریف جلد وطن واپس لوٹ کر عدالتوں سے سرخرو ہوں گے۔فائل فوٹو
نواز شریف جلد وطن واپس لوٹ کر عدالتوں سے سرخرو ہوں گے۔فائل فوٹو

نوازشریف نومبر میں پاکستان واپس آجائیں گے۔راناتنویر

اسلام آباد:وفاقی وزیرتعلیم رانا تنویر نے دعویٰ کیا ہےکہ نوازشریف آئندہ ماہ پاکستان واپس آجائیں گے،عمران خان کے پاس اب بیساکھیاں نہیں،کوئی مائی کا لال اسلام آباد پرچڑھائی کرکے دکھائے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ننکانہ صاحب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  وفاقی وزیر نے کہا کہ کسی صوبے نے وفاق پر چڑھائی کی تو وہاں گورنر راج لگایا جاسکتا ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد کی وطن واپسی کے حوالے سے رانا تنویر کا کہنا تھا کہ میاں نوازشریف نومبر میں پاکستان واپس آجائیں گے جب کہ ہم پنجاب میں بھی آئینی طریقے  سے تبدیلی لائیں  گے۔