واپسی کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ فائل فوٹو
واپسی کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ فائل فوٹو

شہباز شریف کل قازقستان کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہوں گے

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف قازقستان کے 2 روزہ دورے پر12 اکتوبرکو روانہ ہوں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف 12 سے 13 اکتوبر کو قازقستان کا دورہ کریں گے اور وہ آستانہ میں سیکا سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ کابینہ کے ارکان اور اعلیٰ حکام پر مشتمل وفد وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ ہو گا۔

وزیر اعظم شہبازشریف 13 اکتوبرکو سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے اور وہ مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیکا کی اہمیت کو واضح کریں گے۔

شہباز شریف علاقائی اورعالمی مسائل پرپاکستان کے نقطہ نظرکو اجاگر کریں گے ،مختلف سیکا رکن ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔