آرمی چیف کی تقرری میں صدرکا کوئی کردار نہیں۔وزیر قانون

اسلام آباد:نئے آرمی چیف  کی تعیناتی سے متعلق صدر کے بیان پر وفاقی  وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا ردعمل بھی آگیا۔

ایک بیان میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ صدر مملکت سیاست کرنے کی کوشش سے باز رہیں، آرمی  چیف کی تقرری میں آئین کے تحت صدر کا کوئی کردار نہیں، صدر آئینی کردارکے منافی مقاصدکےحصول کے لیے معاملے کو سیاسی رنگ دے رہے ہیں، اس معاملے پر اپوزیشن سے مشاورت نہیں کی گئی، یہ وزیراعظم کا اسحقاق ہے۔

یادرہے کہ گزشتہ روزایک انٹرویو میں صدر مملکت نے آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے کہا تھا کہ آرمی چیف کی تقرری آئینی طریقہ کے مطابق ہوگی، نئے آرمی چیف کا نام مشاورت کے بعد آئے تو زیادہ اچھا ہے، مشاورت وسیع ہوتاکہ اتفاق رائے ہوسکے۔