سندھ(اْمت نیوز)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ جنگلی حیات نے ایک ایجنڈا آئٹم پیش کیا جس میں مقامی پرندوں اور نقل مکانی والے آبی پرندوں کے شکار پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا گیا کہ قدرتی آفات کے دوران جنگلی حیات کو انسانی جان کے برابر نقصان پہنچا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ ایک سال کے لیے مقامی پرندوں اور نقل مکانی کرنے والے آبی پرندوں کے شکار پر پابندی لگاتے ہیں جب تک کہ جنگلی حیات قدرتی آفات کے باعث ہونے والے صدمے سے نکل نہیں جاتے۔
سندھ کابینہ نےسندھ وائلڈ لائف پروٹیکشن، پریزرویشن اینڈمنیجمنٹ رولز 2022 کی منظوری دے دی جس کے تحت ایک سال تک صوبے میں پرندوں کا شکار نہیں کیا جاسکےگا۔