اسلام آباد ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیز ہوا کے ساتھ ہونے والی بارش نے سردیوں کی آمد کی نوید سنا دی ہے
راولپنڈی اور اسلام آباد میں رات کے وقت پہلے تیز ہوا کے ساتھ آسمان پر گہرے بادل چھائے اور پھر گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوگئی۔
ماہرین نے تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش کو موسم سرما کی پہلی بارش قرار دیتے ہوئے اسے سردیوں کی آمد قرار دیا ہے۔