عالمی مارکیٹ میں سونے فی اونس قیمت 27 ڈالر بڑھ کر 1929 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔فائل فوٹو
 عالمی مارکیٹ میں سونے فی اونس قیمت 27 ڈالر بڑھ کر 1929 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔فائل فوٹو

سونا فی تولہ 1450 روپے مہنگا ہوگیا

کراچی: پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1450 روپے کا اضافہ ہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں کوئی کمی پیشی نہیں ہوئی ،عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1668 ڈالر پر مستحکم رہی، جبکہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 1450 روپے اور 1286 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور کوئٹہ میں سونے کی فی تولہ قیمت بڑھنے کے بعدایک  لاکھ 46 ہزار 300 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعدایک  لاکھ 25 ہزار 429 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے ۔