جنید صفدر اورپی ٹی آئی حامیوں کی بات چیت کےدوران نواز شریف کی سکیورٹی والے بھی پہنچ گئے، سکیورٹی گارڈزنے پی ٹی آئی سپورٹرکو جنید سے دور کرنےکی کوشش کی۔
لندن(اُمت نیوز)لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کے صاحبزادے حسن نواز کے دفتر کے باہر بدنظمی کا واقعہ پیش آیاہے۔
مریم نواز کی برطانیہ آمد پر احتجاج کے لیے آئے پی ٹی آئی کے حامیوں نے جنید صفدر کو روک لیا۔
جنید صفدر اورپی ٹی آئی حامیوں کی بات چیت کےدوران نواز شریف کی سکیورٹی والے بھی پہنچ گئے، سکیورٹی گارڈزنے پی ٹی آئی سپورٹرکو جنید سے دور کرنےکی کوشش کی۔
واقعہ پر پولیس بھی طلب کرلی گئی، احتجاج کرنے والے بدستور حسن نواز کے دفتر کے باہر موجود ہیں۔