پوچھا جاتا ہے ملک ترقی کیوں نہیں کرتا؟،نواز شریف

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آج 12 اکتوبر کے دن آئین روندا گیا، قانون توڑا گیا اور پارلیمنٹ توڑی گئی۔

اپنے بیان میں نوازشریف کا کہنا تھاکہ چار بار ہم نے یہ تماشہ دیکھا، پھر پوچھا جاتا ہے کہ پاکستان پیچھے کیوں رہ گیا؟ پوچھا جاتا ہے ملک ترقی کیوں نہیں کرتا؟

انہوں نے کہا کہ آج کا دن پاکستان کی اس درد ناک تاریخ سے سبق سیکھنے کا دن ہے، بہت ٹھوکریں کھا لیں، بہت دکھ سہہ لیے، اب بھی وقت ہے۔