عمران خان پر نااہلی کی مزید دو تلواریں لٹک رہی ہیں-فائل فوٹو
عمران خان پر نااہلی کی مزید دو تلواریں لٹک رہی ہیں-فائل فوٹو

عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

اسلام آباد: وزارت داخلہ کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکر دی گئی۔

وفاقی حکومت نےعمران خان کیخلاف توہین عدالت کی استدعا کردی، استدعا میں کہا گیا ہے کہ 25 مئی کے عدالتی حکم کی خلاف ورزی پرتوہین عدالت کی کاروائی کی جائے، سپریم کورٹ کے 25 مئی کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی کی گئی تھی، عمران خان نے ایچ نائن گراونڈ جانے کے بجائے ورکرز کو ڈی چوک کال دی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی ورکرزنے ریڈ زون میں سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا، پولیس اور خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹس سے واضح ہے کہ عدالتی احکامات کی توہین کی گئی، سپریم کورٹ نے 25 مئی کو فیصلہ دیا تھا جس پرعمران خان نے عمل نہیں کیا، اب پھرعمران خان اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ لانگ مارچ کو کامیاب کرنے کے لئے کارکنوں کو جہاد جیسے لفظ استعمال کرکے اکسا رہے ہیں، عدالت کے 25 مئی والے فیصلے پرعمل کرنے پر توہین عدالت کی کاروائی کی جائے۔