ملزمان متاثرہ افراد سے موبائل فون اور نقد رقم لے گئے،فائل فوٹو
ملزمان متاثرہ افراد سے موبائل فون اور نقد رقم لے گئے،فائل فوٹو

وزیراعلیٰ سندھ کا ترقیاتی فنڈز روکنے کا فیصلہ

کراچی:وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں سالانہ ترقیاتی  فنڈز روکنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

اجلاس میں نئے مالی سال میں اے ڈی پی میں 1652 نئی اسکیمیں اور جاری ترقیاتی کی 2506 اسکیموں کے فندز روکنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ کراچی کی اسکیموں کے علاوہ تمام فنڈزفریزکرکے ان سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بحالی کام کیا جائے گا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی کی اسکیموں کے علاوہ تمام فنڈزفریز کیے ہیں، نئی اسکیموں کے لیے فنڈز کا اجرا روک دیا تھا، روکی ہوئی اسکیموں سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بحالی کام کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہے اگلے ماہ تک نکاسی ہوجائے تاکہ کام شروع کریں، ہوسکتا ہے کہ نئی اسکیمیں دوبارہ منظوری کرکے ضروری کام مکمل کریں۔