ضمنی انتخابات میںامپورٹڈ حکومت کو بھاگنے نہیں دینگے، شہریار آفریدی
چوروں کی حکومت کے خاتمہ کی خاطر جان ہتھیلی پر رکھ کر پھر رہے ہیں ،میرے خلاف 15 کلو ہیروئین کے جھوٹے مقدمے کا اب تک ٹرائل شروع نہیں ہوسکا ہے۔
October 14, 2022 · قومی
شرقپور (اُمت نیوز)سابق وفاقی وزیر شہر یار آفریدی کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کو اب ضمنی انتخابات سے بھاگنے نہیں دیں گے۔
شرقپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر شہر یار آفریدی نے کہا کہ چوروں کی حکومت کے خاتمہ کی خاطر جان ہتھیلی پر رکھ کر پھر رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ میرے خلاف 15 کلو ہیروئین کے جھوٹے مقدمے کا اب تک ٹرائل شروع نہیں ہوسکا ہے۔