اسلام آباد: وفاقی سرکاری ملازمین کے حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا ختم کر دیا۔
وزیرِ مملکت برائے داخلہ عبدالرحمان کانجو نے سرکاری ملازمین قیادت سے مذاکرات کئے۔ عبدالرحمان کانجو نے پارلیمنٹ ہاؤس دھرنے میں آ کر پیشرفت سے آگاہ کیا۔
آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس نے کہا کہ مطالبات منظور نہ ہوئے تو 8 نومبر کو دوبارہ دھرنا ہوگا۔