فائل فوٹو
فائل فوٹو

ممنوعہ فنڈنگ کیس۔نامزد ملزم طارق شفیع کی حفاظتی ضمانت منظور

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں نامزد ملزم طارق شفیع کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں نامزد ملزم طارق شفیع کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے نامزد ملزم طارق شفیع کی 21 اکتوبرتک حفاظتی ضمانت منظورکرلی اورایف آئی اے کو ملزم کی گرفتاری سے روک دیا،عدالت نے ملزم کو ایف آئی اے تفتیش میں شامل ہونے کی ہدایت کردی ،جسٹس محسن اختر کیانی نے ملزم کی حفاظتی ضمانت منظورکی۔

قبل ازیں ممنوعہ فنڈنگ کیس میں شریک ملزمان طارق شفیع اور فیصل مقبول نے بینکنگ کورٹ سے رجوع کیا تھا،رجسٹرار بینکنگ کورٹ محمد وہاب کی جانب سے درخواست پراعتراض عائد کردیاگیاتھا، رجسٹرار نے کہاکہ درخواست بینکنگ کورٹ کے دائرہ اختیار میں نہیں آتی ۔