ترکش ایئرلائن کی پرواز ٹی کے 84 میں دورانِ پرواز خاتون مسافرکو دل کا دورہ پڑا تھا۔فائل فوٹو
ترکش ایئرلائن کی پرواز ٹی کے 84 میں دورانِ پرواز خاتون مسافرکو دل کا دورہ پڑا تھا۔فائل فوٹو

منیلا جانے والی پروازکی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ۔خاتون کا انتقال

کراچی:استنبول سے فلپائن کے دارالحکومت منیلا جانے والی ترکش ایئرلائن کی پروازمیں سوارایک خاتون مسافر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئی، طیارے نے کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی۔

کراچی ایئر پورٹ پر ڈاکٹرز نے خاتون کی موت کی تصدیق کے بعد پرواز میت کے ساتھ فلپائن روانہ کردی گئی ۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ترکش ایئرلائن کی پرواز ٹی کے 84 میں دورانِ پرواز خاتون مسافرکو دل کا دورہ پڑا۔کپتان نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا اور اجازت ملنے پر طیارے نے 9 بج کر 40 منٹ پر کراچی ایئر پورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی تھی۔