کراچی :شہر قائد میں آئندہ تین روز کے دوران گرمی کی شدت برقرار رہنے ک امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہواوں کی بندش کے باوجود ہوامیں نمی کاتناسب کم ہونے کے سبب جمعے کو موسم متوازن رہا،پارہ 36.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا،دوپہرکے وقت سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں بدستوربند رہیں،اس دوران بلوچستان کی شمال مغربی ہوائیں چلیں، ہوا میں نمی کاتناسب 14فیصد ریکارڈ ہوا۔
ارلی وارننگ سینٹرکی پیش گوئی کے مطابق اگلے 3روز کے دوران دوپہر کے وقت سمندری ہوائیں بند رہنے کی توقع ہے،اگلے48گھنٹوں کے دوران شہرکا زیادہ سے زیادہ پارہ 36سے38ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔