لاہور ( نمائندہ امت) پاکستان تحریکِانصاف کے موقف کی حمایت اور پارتی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستان پیپلز پارٹی نےاپنے مرکزی رہنما چودھری اعتزاز احسن کی بنیادی رکنیت معطل کر دی ہے اور اپنے فیصلہ صوبائی تنظیم کو بھجوادیا ہے جس نے اپنی سارشات مرکزی کو ارسال کردی ہیں جبکہ اتوار کو ان کےگھر کاگھیراﺅ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔
چودھریاعتزاز احسن کی بنیادی رکنیت کی معطلی کا نوٹیفیکیشن لاہور کے زون 163 لاہور اور زون 158 کے صدور کی جانب سے جاری کیا گیا ہے بعد میں پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے قائم مقام صدر رانا فاروق سعید کی صدتار میں پیپلز پارٹی لاہورکے سابق صدر حاجی عزیز الرحمان چن کے گھر پر اجلاس میں بنیادی یونٹوں کے فیصلے کی توثیق کی قرارداد منظور کی گئی اور ان کی سنٹرل ایگزیکیٹیو کمیٹی کی رکنیت ختم کرنے کی سفارش بھی کردی ہے جس کے بعد ان کی بنیادی رکنیت بھی…