لاہور ( نمائندہ امت) پاکستان پولٹر ی ایسو سی ایشن (پی پی اے)نے اگلے ہفتوں میں انڈوں کی قیمت میں اضافہ کے ’نوید‘ سنادی ہے ۔ انڈوں کے عالمی دن کے موقع پر لاہور میں پی پی اے کے چیئرمین (ناردرن ریجن) چودھری محمد نصرت طاہر نے امت کو بتایا کہ اندوں کی قیمت میں دس فیصد تک اضافہ ہوسکتا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اس وقت پاکستان انڈوں کی پیدا وار دس ہزار ملین ہے اور فی کس سالانہ پچاس انڈے کھائے جاتے ہیں ، سیلاب میں پولٹری کی صنعت کو پہنچنے والے نقصانات کا انہیں انادہ نہیں لیکن یہ صنعت دس فیصد متاثر ہوئی ہے ۔ ابتدائی طور پر اس تناسب سے قیمتوں یں اضافہ ہوگا اور موسم بدلتے ہی ا س میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے ممکنہ طور یہ اضافہ بیس فیصد تک ہوسکتا ہے ۔