بلوچستان(اُمت نیوز)تصویریں بنا کر ان میں رنگ بھرنے والا خود بے بسی کی تصویر بن گیا ہے۔
بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے رہائشی محمد قاسم کا گھر،مال مویشی اور محنت سے بنایا گیا اسٹوڈیو سیلاب میں بہہ گیا ہے۔
12 سال کی محنت سے بنائی گئیں سو سے زائد پینٹگز سیلاب کے باعث خراب ہوگئیں،تصویریں بنانے والا سامان بھی استعمال کے قابل نہیں ہے
محمد قاسم کہتے ہیں محنت سے بنائی گئی تصویریں اب کسی قابل نہیں رہیں،سیلاب نے سارے خواب چکناچور کردیے ۔