پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان

اسلام آباد(امت نیوز) گزشتہ کچھ عرصے کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری کے پیش نظر 16 اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
انڈسٹری ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 سے 15 روپے فی لیٹر کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے پیٹرولیم سبسڈی پر اظہارتحفظات کے بعد قیمتوں میں کمی مؤخر ہوسکتی ہے اور بچت کی رقم پی ڈی ایل کی مد میں استعمال ہوسکتی ہے۔