کرونا کا ‘نیا ویریئنٹ’ خوف کی علامت بننے لگا
کچھ ممالک میں وائرس کے نئے ویرئینٹ ‘ایکس بی بی ‘کا پھیلاؤ شروع، ان میں سنگاپور بھی شامل ہے، جس کے باعث شہریوں میں دہشت پھیل گئی ہے
کراچی: عالمی وبا کرونا وائرس انحطاط پزیر ہونے کو تھی کہ اس کے نئے ویریئنٹ نے دہشت پھیلادی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کرونا کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے مگر اس وائرس کو مکمل نظرانداز نہیں کیاجاسکتا۔ابھی یہ اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ کچھ ممالک میں وائرس کے نئے ویرئینٹ کا پھیلاؤ شروع ہوگیا ہے، جسے ‘ایکس بی بی ‘ کا نام دیا گیا ہے، ان میں سنگاپور بھی شامل ہے، جس کے باعث شہریوں میں دہشت پھیل گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سنگاپور میں سورس کوو-2 وائرس کے ویریئنٹ ’ایکس بی بی‘ کے کیسز رپورٹ ہونے لگے ہیں، جس پر حکومت نے گہری نظر رکھی ہوئی ہے،کیونکہ فی الحال ’ایکس بی بی‘ کو طاقتور تصور کیا جارہا ہے۔
وزارت کی جانب سے جاری بیان میں خبردار کیا گیا کہ واٹس ایپ کے ذریعہ افواہ پھیلانے والوں کے خلاف ’پوفما‘ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔