کراچی(امت نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 12 ڈالر کی کمی جب کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 50 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 12 ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 1644 ڈالر کی سطح پر آگیا۔
دوسری جانب پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمتوں میں بالترتیب 50 روپے اور 43 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ میں سونے کی فی تولہ قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 47 ہزار 350 روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت اس اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 26 ہزار 329 روپے پر پہنچ گئی۔
چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمتیں بالترتیب 1560 روپے اور 1337 روپے 44 پیسے پر مستحکم رہیں۔