کراچی(اُمت نیوز)سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹرعشرت حسین کا کہنا ہےکہ بنگلادیش میں حکومت جو بھی ہو پالیسیاں تبدیل نہیں ہوتیں، بحران سے نکلنےکے لیے مفتاح اسماعیل جیسے مشکل فیصلے کرنا ہوں گے۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عشرت حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سری لنکاکی معاشی صورت حال میں بہت فرق ہے، بھارت نے نوےکی دہائی میں نجکاری شروع کی پاکستان میں ایسانہ ہوا، بنگلادیش میں حکومت جو بھی ہو پالیسیاں تبدیل نہیں ہوتیں۔
سابق گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ وفاق کے پاس تنخواہیں دینےکے بھی پیسے نہیں ہوتے، بحران سے نکلنےکے لیے مفتاح اسماعیل جیسے مشکل فیصلےکرنا ہوں گے۔
ڈاکٹرعشرت حسین کا کہنا تھا کہ حکومت کو کاروبار نہیں کرناچاہیے، نجکاری کرنا ہوگی، ٹیکس چوری کے لیےکاروباری افراد کو تمام طریقے معلوم ہیں، یومیہ لاکھوں کا کاروبار کرنے والے بھی ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں، جو ٹیکس نیٹ میں ہیں ان پر مزید ٹیکسوں کا بوجھ بڑھایا جا رہاہے۔