عمران خان پر توہین عدالت کا الزام۔ جلد سماعت کیلئے درخواست دائر

وفاقی وزارت داخلہ نے سپریم کورٹ سے اگلے ہفتے سماعت کی استدعا کردی

               
October 16, 2022 · قومی
پولنگ ڈے پر حلقے کی حدود میں پریس کانفرنس ضابطہ اخلا ق کی خلاف ورزی ہے۔فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد(امت نیوز) سپریم کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی جلد سماعت کے لیے متفرق درخواست دائر کردی گئی۔
وفاقی حکومت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے جسے وزارت داخلہ کے توسط سے پی ٹی آئی کے احتجاج اور لانگ مارچ کے تناظر میں دائر کیا گیا۔
وفاقی وزارت داخلہ نے عمران خان کے خلاف درخواست کی جلد سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں دائر کردہ متفرق درخواست میں سماعت آئندہ ہفتے کرنے کی استدعا کی ہے۔