فیصل آباد:2پولنگ اسٹیشنز پر پی ٹی آئی خواتین اور پولیس میں جھگڑا
جھگڑا امریکن مشن پرائمری اسکول پولنگ سٹیشن 18 اور 20 پر ہوا۔
October 16, 2022 · قومی
24 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔فائل فوٹو
فیصل آباد کے حلقے این اے 108 کے ضمنی الیکشن کے دوران2 پولنگ اسٹیشنزپرپی ٹی آئی خواتین اور پولیس میں جھگڑا ہو گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق این اے 108 کے ضمنی الیکشن کے دوران ماڈل ٹاﺅن میں2پولنگ اسٹیشنزپرپی ٹی آئی خواتین اور پولیس میں جھگڑاہو گیا،جھگڑا امریکن مشن پرائمری اسکول پولنگ سٹیشن 18 اور 20 پر ہوا۔
خواتین کاکہناہے کہ پولیس اہلکار ہمارے ساتھ بدتمیزی کر رہے ہیں ،ہمارے موبائل لے کر ہمیں ووٹ کاسٹ کرنے نہیں دیا جا رہا ۔