کراچی: ضمنی الیکشن کے دوران ملیر میں پی ٹی آئی رہنما بلال غٖفارحملے میں زخمی ہو گئے، رکن سندھ اسمبلی اور پی ٹی آئی کراچی کے صدر بلال غفارکی ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی،سر میں بھی چوٹیں آئیں۔
پی ٹی آئی رہنما جمال صدیقی کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ ملیر بکرا پیڑی میں پی پی ایم پی اے سلیم بلوچ کے ساتھیوں نے حملہ کیا، تشدد سے ایم پی اے بلال غفار کی ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔
جمال صدیقی نے بتایا کہ بلال غفار ملیر بکرا پیڑی کے قریب پولنگ اسٹیشن کا معائنہ کرنے گئے تھے کہ پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے دو درجن سے زائد نے اینٹوں سے حملہ کیا جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔