پہلے سے طے تھا کہ الیکشن کے دن نکلووں گا،فائل فوٹو
پہلے سے طے تھا کہ الیکشن کے دن نکلووں گا،فائل فوٹو

اسمبلی نہیں جانا تو الیکشن لڑتے کیوں ہو۔اسفند یار ولی کا عمران سے سوال

چارسدہ:عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ جو اسمبلی نہیں جانا چاہتے وہ انتخاب میں حصہ کیوں لے رہے ہیں، عمران خان گھر میں آرام کریں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسفند یار ولی نے کہا کہ پہلے سے طے تھا کہ الیکشن کے دن نکلووں گا،بیماری کی وجہ سے فعال کردار ادا نہ کر سکا،ضمنی انتخاب میں عوام نے اپنا نمائندہ منتخب کرنا ہے، انہوں نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ انہوں نے اسمبلی میں تو جانا نہیں پھرگھر میں آرام سے بیٹھنا چاہیے۔ اسفند یارولی نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کو سیاست میں نہیں گھسیٹنا چاہیے۔