لاہور(اُمت نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن میں شکستِ فاش امپورٹڈ حکومت کے مقدر میں لکھ دی گئی ہے۔
فیاض چوہان نے لاہور سے جاری ایک بیان میں کہا کہ اے این پی کی سرخ ٹوپی، مولانا کا جھنڈا اور ن لیگ کی بریانی والوں کے حصے میں رسوائی اور جگ ہنسائی کے سوا کچھ نہیں آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ کانٹے دار مقابلے کا خواب دیکھنے والے اب آنکھیں مل رہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی کا راستہ روکنا مشکل ہی نہیں نا ممکن ہو چکا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ تیرہ رنگی حکومت کو اپنے گھروں سے کسی نے ووٹ نہیں ڈالا، عوام ان نالائقوں، نکموں، نکھٹوؤں اور نا اہلوں سے چن چن کر بدلے لے رہی ہے