حافظ نسیم الدین معاشرے میں علم کی روشنی پھیلارہے ہیں،فرحت خان

کراچی : حافظ نسیم الدین ایک ایسا چراغ ہیں جو خود جل کر معاشرے میں علم کی روشنی پھیلارہے ہیں۔ یہ بات پاکستان کو ئز سوسائٹی (رجسٹرڈ) کے تحتت مختلف شعبوں میں PHDکرنے والے اساتذہ کو دوسرے PHD ایوارڈز کی تقریب جو نذیر حسین یونیورسٹی میں منعقد ہوئی ہے بحیثیت صدر تقریب انجینئر فرحت محمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ئز سوسائٹی(رجسٹرڈ) کی تعلیمی خدمات قابل تقلید ہیں اور قابل تحسین ہیں ۔ تقریب کے مہمان خصوصی ضیاء الدین بورڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اورسابق ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ ڈاکٹر ناصر انصار نے کہا کہ پاکستان کو ئز سوسائٹی علم کے فروغ کیلئے ہراول دستے کی اولین اور اعلیٰ مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ حافظ نسیم الدین علم کا وہ ہر اول دستہ ہیں جو سب سے آگے موجود ہے ۔ اس موقع پر POSکے چیئرمین اور ماہر تعلیم حافظ نسیم الدین نے خطبہ استقبالیہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم معلومات عامہ کے فروغ کیلئے بے لوث خدمات انجام دیتے رہیں گے۔ اس تقریب کی میزبانی کرتے ہوئے معروف اینکر شاہد مسرور نے عمدہ میزبانی کے فرائض انجام دیئے۔ آخر میں صدر تقریب مہمان خصوصی نے تمام اساتذہ جن میں ڈاکٹر محمد احمد علی ، ڈاکٹر مہر النساء عزیز، ڈاکٹر سعدیہ باقر، ڈاکٹر کہکشاں ناز، ڈاکٹر انیتہ ولسن ، ڈاکٹر شہنیلا ناز ، ڈاکٹر مظہر علی ، ڈاکٹر ساجدہ پروین ، ڈاکٹر عاطف عزیز، ڈاکٹر نگہت رضوی ، ڈاکٹر خورشید محمود، ڈاکٹر فراز احمد شیخ ، ڈاکٹر سکندر حسین اور ڈاکٹر محمد ایاز کو دوسرے قائد اعظم PHDایوارڈ زسے نوازا گیا۔تقریب میں معزز مہمانان میں عادل عسکری، عبد الواسع، رانا اشفاق رسول خان، نیئر جمیل، مسعود احمد وصی، عفت مسعود، انجینئر وسیم احمد فاروقی، ڈاکٹر فیضان ، فہیم احمد خان ، عشرت علی ، قاری محمد ادریس، فیصل جمال ، علی شیخ، کامران سعید چاولہ، جنرل سیکریٹری عابد زبیر، سید عامر علی، جبکہ میزبانی کے فرائض شاہد مسعود، حافظ نسیم الدین، اور عابد زبیر نے انجام دیئے۔ آخر میں سوسائٹی کے چیئرمین حافظ نسیم الدین نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔