بیجنگ(امت نیوز) چینی فنکار نے اپنے انوکھے فن کے ذریعے اخروٹ کے چھلکے کے اندر پوری دنیا بسا دی۔
چینی صوبے ہنان سے تعلق رکھنے والا یہ فنکار منی ایچر آرٹسٹ ہے یعنی ننھے منے شاہکار بناتا ہے۔
وہ نہایت مہارت سے اخروٹ کے چھلکے کے اندر مختلف شاہکار تخلیق کرتا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آرٹسٹ نے پہلے اخروٹ کو تراشا اور پھر اس میں اپنی شاندار تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
اس سے پہلے اس نے اخروٹ کے دونوں چھلکوں کو اسکرو کی مدد سے جوڑا۔
فنکار نے اخروٹ کے اندر لائبریری، کارٹون، فیری ٹیل، گھر کا کچن اور گارڈن بنایا۔ اس کے علاوہ اس نے اندر روشنیوں کا بھی استعمال کیا۔