اوگرا، ایل این جی کی قیمت میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے قدرتی مائع گیس (ایل این جی) کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔اوگرا کی جانب سے اس ضمن میں جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت اکتوبر کے لیے ایل این جی کی قیمت میں  12.9 فیصد کمی کی گئی ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی 2.19 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو سستی ہوگئی ہے جب کہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی 2.28 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو سستی ہوئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پرایل این جی کی نئی قیمت 14.78 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے جب کہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 15.18 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقررکی گئی ہے۔