فائل فوٹو
فائل فوٹو

پی ایس پی کی وجہ سے آج مہاجر نوجوان محفوظ ہیں، مصطفیٰ کمال

کراچی (اُمت نیوز)پیپلز پارٹی سے اپنے حصے کی رشوت لے کر مہاجروں کے حقوق کے علمبرداروں نے سندھ میں بسنے والے مہاجروں کا سودا کیا اور تھال میں سجا کر کراچی حیدرآباد اور سندھ کے شہری علاقے پیپلز پارٹی کے حوالے کر دیے اور اسکے عوض اپنے خاندانوں کو بیرون ملک آباد کیا ہے۔

چیئرمین پاک سر زمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے مرکزی سیکرٹریٹ پاکستان ہاؤس میں اراکینِ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی، نیشنل کونسل اور مرکزی شعبہ جات کے انچارجز سے خطاب کیا۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پی ایس پی نے اپنی قوم و ملک کے لیے جو راستہ اختیار کیا تھا اس میں اللّٰہ تعالیٰ نے 2 فیصد کامیابی عطا فرمائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس پی کی وجہ سے آج مہاجر نوجوان محفوظ ہیں، آج مہاجر قوم کی کسی قومیت سے دشمنی نہیں۔

پی ایس پی چیئرمین نے الزام عائد کیا کہ پیپلزپارٹی سے اپنے حصے کی رشوت لے کر مہاجروں کے حقوق کے علمبرداروں نے سندھ میں بسنے والے مہاجروں کا سودا کیا اور تھال میں سجا کر کراچی حیدرآباد اور سندھ کے شہری علاقے پیپلز پارٹی کے حوالے کردیے اور اسکے عوض اپنے خاندانوں کو بیرون ملک آباد کیا۔

مصطفی کمال کا مزید کہنا تھا بانی ایم کیو ایم نے رحمٰن ملک سے اپنے بھائی اور بہنوئی کو کینیڈا میں پاکستانی سفارت خانے کے نادرا دفتر میں ملازمت دلوائی لیکن اپنے ہی شہر کے پڑھے لکھے بےروزگار نوجوانوں کے لیے 2008 سے 2015 تک کوئی ایک نوکری نہیں لی۔