وزیر خزانہ کے دعوے بے سود ،ڈالر پھرمہنگا ہوگیا

کراچی:وفاقی وزیر خزانہ کے دعوے اور وعدے بھی بے سود ۔ڈالر تگڑا، روپیہ مزید کمزور ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 79 پیسے مہنگا ،انٹربینک میں ڈالر 220 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔

انٹربینک میں ڈالر 79 پیسے مہنگا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 220 روپے سے بھی تجاوز کرگیا،انٹربینک میں ڈالر 219.71 روپے سے بڑھ کر 220.50 روپے پر پہنچ گیا۔ماہرین کے مطابق 6 کاروباری روز میں ڈالر انٹربینک میں 2 روپے 71 پیسے مہنگا ہوچکا ہے ،بیرونی قرض اور دیگر ادائیگی پر روپے پر پریشر دیکھا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے مذاکرات اچھے رہے ہیں۔لندن میں میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈالر کی قیمت چند پیسے بڑھی ہے، اس کی اصل قیمت کم ہے، جلد ہی ڈالر کی قیمت اصل ویلیو پر آجائے گی،وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے 4 دن میں 58 میٹنگز ہوئیں، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی اعلیٰ مینجمنٹ سے میٹنگز ہوئیں۔میاں نواز شریف سے ہونے والی ہر بات پبلک سے کرنے کی نہیں ہوتی،دوران ملاقات میاں صاحب سے بہت سی باتیں ہوتی ہیں۔