نیب قانون میں ترمیم کے بعد یہ ریفرنسز عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں، فائل فوٹو
نیب قانون میں ترمیم کے بعد یہ ریفرنسز عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں، فائل فوٹو

نیب کاآصف زرداری کی بریت کیخلاف اپیلیں واپس لینے کا فیصلہ

اسلام آباد:سابق صدر آصف زرداری کیخلاف 25 سال پرانے کیسز میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے، قومی احتساب بیورو(نیب )نے آصف زرداری کی بریت کیخلاف اپیلیں واپس لینے کا فیصلہ کیاہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق نیب نے 4 اپیلیں واپس لینے کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کردیں،نیب کی جانب سے موقف اختیارکیاگیاہے کہ اپیلوں کی مزید پراسیکیوشن ایک لاحاصل مشق ہو گی ،زرداری کیخلاف دستاویزات کی فوٹو کاپیاں بھی مشکل سے ریکارڈ پر ہیں ،نیب اپیل میں مزید کہاگیاہے کہ دستیاب دستاویزی شواہد قانون شہادت کے مطابق نہیں ۔

واضح رہے کہ نیب نے آصف زرداری کی بریت کو 2015 سے چیلنج کر رکھا تھا۔