فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس آج سے پیرس میں شروع ہو رہا ہے۔فائل فوٹو
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس آج سے پیرس میں شروع ہو رہا ہے۔فائل فوٹو

ایف اے ٹی ایف کا اجلاس آج ہو گا،پاکستان پر امید

پیرس:فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا 2روزہ اجلاس آج سے پیرس میں شروع ہو رہا ہے، پاکستان تمام نکات پرعمل درآمد کے بعد اب پرامید ہے کہ اس بار نام گرے لسٹ سے نکال دیا جائے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایف اے ٹی ایف اجلاس میں دیگر امورکے علاوہ پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالے جانے کا جائزہ لیا جائے گا، اجلاس میں پاکستانی وفد کی نمائندگی وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کریں گی ۔

واضح رہے کہ پاکستان کا نام 2018 میں ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں ڈالا گیا تھا اور27 نکات پر عمل درآمد کیلئے ایکش پلان دیا گیا، بعد ازاں پاکستان کو مزید 7 اور پھر 6 نکات پرعمل درآمد کرنے کا کہا گیا تھا۔ 2روزہ اجلاس