اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت شروع ہو گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس پاکستان عمرعطابندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ کیس کی سماعت کر رہا ہے، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر ،جسٹس یحییٰ خان آفریدی اور جسٹس محمد علی مظہر بنچ میں شامل ہیں۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے ۔