وکلا و ججز کالونی کے افتتاح پر فائرنگ،ڈی ایس پی اور ایس ایچ او معطل
آئی جی اکبرناصرنے ڈی آئی جی آپریشنز کو انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
عدالت نے نیب کو پلی بارگین کی رقم سے متعلق تفصیل بھی رپورٹ میں شامل کرنے کا حکم دیدیا۔فائل فوٹو
اسلام آباد:سپریم کورٹ وکلا و ججز کالونی کے افتتاح کے موقع پر فائرنگ کے معاملے پر آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر نے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او شہزاد ٹاؤن کو معطل کردیا۔
اسلا م آباد پولیس کے مطابق آئی جی اکبرناصرنے ڈی آئی جی آپریشنز کو انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
آئی جی اسلام آباد کی جانب سے فائرنگ میں ملوث افراد کو 24 گھنٹوں میں گرفتارکرنے کا حکم دیا گیا، ڈی آئی جی آپریشنزاورایس ایس پی آپریشنزکو ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے گئے۔آئی جی اکبر ناصر کا کہنا ہے کہ تعمیراتی کام میں مداخلت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔